آئندہ 24 مارچ کو انوار العلوم میں یک روزہ عظیم الشان سرکار مدینہ کانفرنس و دستار بندی کا انعقاد

خصوصی خواتین اجلاس دن کے 9بجے سے شروع کیا جائے گا

0 57
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ کے قومی شاہراہ 28 سے متصل واقع مدرسہ اسلامیہ انوار العلوم مدرسہ چوک دلسنگھ سرائے میں آئندہ 24 مارچ 2020  بمطابق 28 رجب المرجب  1441ھجری بروزِ منگل یک روزہ سرکار مدینہ کانفرنس و جشن دستار بندی کا انعقاد کیا جا رہا ہے،جس میں ملک ہندوستان کے مشہور و معروف علمائے کرام پیر طریقت رہبر شریعت الحاج الشاہ مولانا قسیم الحق زیب سجادہ خانقاہ عالیہ چاند پور فتح شریف ویشالی،مولانا و مفتی محمد قمر الزماں مصباحی لکچرر محسن و ملت یونانی میڈیکل کالج رائے پور چھتیس گڑھ،ڈاکٹر امجد رضا امجد قبلہ قاضی شریعت مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ،مولانا عبدالقیوم برکاتی مدھوبنی،مولانا و مفتی ندیم الزماں اجمل مصباحی وشاکھاپٹنم آندھراپردیش،مولانا غلام جلانی قادری جامعی سیتا مڑھی بہار شاعر اسلام اختر ضیاء گوپال گنج،زین العابدین بریلی شریف،اکمل ویشالوی،قیصر مظفر پوری،عرفان وکلیم،اظہر کلیم،ناظم جلسہ نقیب اعظم ہندوستان مولانا ضیاء المصطفیٰ مدنی مظفر پور،نقیب سدا بہار خوشدل رضا پورنیہ بہار کے علاؤہ مقامی علماۓ کرام کی تشریف آوری متوقع ہے،یہ جانکاری مفتی آل مصطفیٰ مرکزی صدر المدرسین مدرسہ اسلامیہ انوار العلوم سردار گنج دلسنگھ سرائے نے دی انہوں نے کہا کہ جلسے کو لیکر تیاریاں زور و شور سے ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ 24 مارچ کو ہی صبح 9 بجے صبح تا 1بجے دن تک خصوصی اجلاس برائے خواتین بھی منعقد کی جائے گی ،جس میں محترمہ کنیز فاطمہ مظفر پور،عالمہ محترمہ غزالہ فاطمہ پٹنہ ،محترمہ عائشہ قمر نوری مظفر پور تشریف لا رہے ہیں،اسلئے علاقے کے تمام علمائے کرام و عوام الناس سے میری یہ اپیل ہے کہ اس اجلاس میں شرکت فرما کر نونہال حفاظ کرام کو دعاؤں سے نوازے اور علمائے کرام کی نورانی تقریر سے اپنے قلوب کو منور و مجلا عطا فرمائے،انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو مدرسے کی جانب سے اب تک دعوت نامہ نہیں پہنچ پایا ہے وہ حضرات یہ اعلان کو ہی دعوت نامہ سمجھ کر اس اجلاس میں شرکت کریں عین نوازش ہوگی،اگر راستے میں کسی طرح کی کوئی دشواری پیش آئے یاکسی طرح کی مزید معلومات حاصل کرنا ہو،یا بڑھ چڑھ کر تعاون پیش کرنا ہو تو اس نمبر 7561935786,8294485005 پر رابطہ کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.