ہماری نئی نسل کی تعلیم سے بیزاری کروناوائرس سے زیادہ خطرناک

0 68
شاہد حسینی
اللہ تعالی نے حضرت انسان کواپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے اورایسا مقام ومرتبہ اس کوعطا کیا کہ تمام مخلوقات کا سرداراس کوبنایا مگرافسوس آج یہ انسان اپنے مقام کو بھول کرذلیل وخوارہورہاہے اسی کی وجہ سے اللہ کی ناراضگی کا ہم مشاہدہ کررہے ہیں اس لئے کہ جب اللہ ناراض ہوتاہے توسجدے کی توفیق چھین لیتاہےاللہ پاک نے امت مسلمہ پراپنے گھرکے دروازے بند کردئیے ہیں۔مساجد میں نہ آنے اورجمعہ کے اجتماعات پرپابندیاں عائدکی جا نے لگی آپ کومعلوم ہے اس وقت مدارس میں ہونے والے اجلاس منسوخ کردیئے گئےان خیالات کااظہارآج خطبہ جمعہ سے قبل جامعہ فیض ناصرکے مہتمم اردوصحافی قاری شاہدحسینی نے کیاانہوں نے موجودہ ملک کے حالات اورایک حالیہ وبائی مرض(کروناوائرس)کا تذکرہ کیااورملت اسلامیہ سے مخاطب ہوکرکہا کہ کیا کبھی ہم نے تنہائی میں بیٹھ کرسوچاہے آخریہ مرض اتنی تیزی کے ساتھ کیوں پھیل رہاہے جب اللہ نے اس دنیاکا نظام ایک ایمان والے کی بدولت قائم کیاہے توپھرکیا وجہ ہے کہ ہم اپنا محاسبہ نہ کریں ہمارامالک ہم سے ناراض ہے اس کوراضی کرنے کی تدابیراختیارکرنے کی ضرورت ہے یا نہیں موصوف نے کہا کہ ہمیں مالک حقیقی کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے اور توبہ استغفار تسلسل کے ساتھ کریں اس وبائی مرض سے نجات کا یہی آسان راستہ ہے آپ کو معلوم ہونا چاہیے جہاں مجتمع ہوکر ہم رب حقیقی کے حضوراپنےگناہوں سے توبہ استغفارکرکے اپنے لئے اپنے وطن کے لئے اوراس وبائی مرض سے متاثرلوگوں کی نجات کے لئےدعا مانگتے ان مقامات کے ہی ہمارے لئے دروازے بند کردیئے گئے اب ان حالات میں اللہ کی طرف سے عذاب نازل نہ ہوگا تو اورکیا ہوگالوگو آج ہمیں اس وبائی مرض سے اتنا خوفزدہ کردیاگیا ہے کہ اس سے محفوظ رہنے کے لئے ہم طرح طرح کی تدبیریں اختیارکررہے ہیں کیوں ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ آج ہماری نئی نسل کس طرف جارہی ہے تعلیم سے کوسوں دورکیایہ کروناوائرس سے خطرناک نہیں ہے اس سےمیری اورمیری اولاد کی دونوں جہان کی زندگی تباہ نہیں ہورہی ہے کیاہم نے سوچاہے کہ مساجدآج ویرانی کی داستان بیاں کررہی ہیں اس کی سننے والاکوئی نہیں اس کاذمہ دارکون ہے حدیث میں یہ بھی فرمایاگیاکہ آخری زمانے میں بہت سے فتنے ظاہرہوں گے اوردین کے راستے روکنے کی کوششیں کی جائیں گی کیا آج ایسا نہیں ہورہاہے کعبه پرایک ایسازمانہ بھی ائے گا کہ عمرہ اورحج معطل کردیا جائے گا کیاآج پوری طرح سے عمرہ پر جانے والے زائرین کونہیں روک دیاگیااب اللہ کاعذاب نہ آئے تواور کیاائے لوگو یہ بھی فرمایاگیاقیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب بیت اللہ کا حج موقوف نہ کردیاجائے کیا آج ہماری نظروں کے سامنے یہ سب نہیں ہورہاہے اس کا واحد حل اللہ کی طرف رجوع ہونا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.