ضلع ٹرانسپورٹ مزدور یونین بہار اسٹیٹ آٹو چالک سنگھ سیٹو کا اعلان 22مارچ کو سبھی گاڑی رہیگی بند

0 28
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) وکلاء یونین ضلع کے نائب صدر و صوبائی سکریٹری سیٹو ،و آل انڈیا روڈ ٹرانسپورٹ ورکس فیڈریشن ڈاکٹر ایس ایم اصغر امام نے کہا کہ آئندہ 22مارچ 2020 بروز اتوار کو صبح 5 بجے سے رات کے 9 بجے تک سبھی طرح کے گاڑیوں کی آمد و رفت ٹھپ رہیگی،انہوں نے تمام گاڑی مالکان سے درخواست کی کہ 22 مارچ کو اپنی اپنی گاڑیوں کو بند کر کے کورونا وائرس سے اپنے آپ کو خود بھی بچیں اور لوگوں کو بھی بچنے کی تدبیر بتائیں تاکہ خود بھی کورونا وائرس سے بچے رہیں اور لوگوں کو بھی بچائیں،مسٹر امام نے کہا کہ جب سے یہ بیماری شروع ہؤا ہے اس کے بعد سے پورے دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے،ہر ایک شخص پریشان ہے ہر ایک محکمہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ہر ایک محکمہ میں اس سے بچنے کی تدبیر بتائ جا رہی ہے،مسٹر امام نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اتوار کے روز اپنے اپنے گھروں میں رہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.