دلسنگھ سرائے میں لاکڈاون کی تعمیل کرانے کو لیکر انتظامیہ نے چلایا مہم

0
سات دکانوں کو کیا گیا سیل اور درجنوں بائک سواروں سے وصولا گیا فائن،
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی تعمیل کو لیکر دلسنگھ سرائے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی مہم چلائی گئی،  اس دوران لاک ڈاؤن ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے  بغیر اجازت کے کھلے ہوئے سات دکانوں کو سیل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئی۔  اسی دوران ، لگ بھگ 38 موٹر سائیکل سواروں سے جرمانہ بھی وصولا گیا۔ٹھیلا پر سبزیاں اور پھل بیچنے والوں کو محلے میں گھومنے اور سبزیاں بیچنے کی ہدایت دی گئ ،  اس موقع پر لوگوں سے اپیل کی گئی کہ بیغیر ضروری بازاروں کا چکر نہ لگائیں ، اگر ضروری کام سے بازار جانے کی ضرورت ہو تو ماسک اور ہیلمٹ لگا کر جائیں۔  اس مہم میں ایس ڈی او گیانیندر کمار ، ایس ڈی پی او دنیش کمار پانڈے ، بی ڈی او پرپھول چندر پرکاش ، امرناتھ چودھری ، سٹی کونسل کے ایگزیکٹو آفیسر راکیش کمار رنجن سمیت درجنوں پولیس اہلکار موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.