نہیں ملا پھر کیوں نہ کعبہ اگر غلط تھا وہ چھ دسمبر

0 61

(نوٹ) بابری مسجد کے فیصلے کے وقت کچھ الفاظ کی تک بندی ہوگئ تھی، لیکن اس وقت جج صاحب کے احترام میں شائع کرنا مناسب نہیں سمجھا گیا، اب جب کہ منصف نے اپنے چہرے سے نقاب ہٹا لیا ہے اور وہ فریق بننے کر سامنے آیا ہے تو شائع کرنے کی جسارت کر رہا ہوں. ع ف قاسمی

  ہمارا کعبہ اجاڑ کر کے تم اپنا مندر بسا رہے ہو
نہ توڑا ہم نے تمہارا معبد یہ تم ہی فرفر بتارہے ہو

 اگر غلط تھا صنم کا رکھنا تو اس کا مسکن وہیں پہ کیوں ہو
تم اپنے فتوے سے سن لو منصف غلط کو بہتر بتارہے ہو

 زمانِ بابر سے تھی یہ مسجد صنم کدے تک ہوئے ہیں سجدے
تمہارے خامہ سے لکھّا کاغذ ثبوت کمتر بتا رہے ہو

نہیں ملا پھر کیوں نہ کعبہ اگر غلط تھا وہ چھ دسمبر
بتارہا ہے تضاد تیرا کہ حق سے ہٹ کر سنا رہے ہو

 نہیں ہے ثابت کہ اس نے توڑا نہ میر باقی نہ راجا بابر
نہیں تھا اس وقت اس پہ مندر یہ ہم سے سُندر بتارہے ہو

رہے سلامت ہمارا بھارت عدالت اس کی ہے سب سے اوپر
تم اپنے حکموں  سے شان اس کی جناب کیوں کر گرا رہے ہو

ہےبھینس اس کی ہو لاٹھی جس کی یہ قاسمی تم نے سچ سنا ہے
جو تھا شرارت میں سب سے بڑھ کر اسے ہی برتر بتارہے ہو

Leave A Reply

Your email address will not be published.