اکثریت ثابت کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا

یواین آئی

0 17

نئی دہلی،16مارچ مدھیہ پردیش اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کا معاملہ 26مارچ تک ٹالے جانے کے بعد پیر کو سپریم کورٹ میں پہنچ گیا۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے عرضی داخل کی ہے اور جلد ہی اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت کے لئے اپیل کی ہے۔
عرضی کی سماعت منگل کو ہو سکتی ہے۔
مسٹر شیوراج سنگھ کے وکیل نے معاملے کو رجسٹرار کے سامنے پیش کرکے جلد سماعت کی اپیل کی ہے،لیکن رجسٹرار نے کہاکہ عرضی میں کچھ خامیاں ہیں،اگر وہ دور کرلیتے تو معاملے کی سماعت کل کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے قہر کا حوالہ دیتے ہوئے مدھیہ پردیش میں فلور ٹیسٹ کو 10دن کےلئے ٹال دیاگیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.