دس سال کا عرصہ کم نہیں ہوا کرتا

0 84

*دس سال کا عرصہ کم نہیں ہوا کرتا،خصوصا آجکل کے منافرت بھرے سنگھی حکومتی پس منظر میں،بھارت میں وہ بھی اردو روزنامہ”آج کا انقلاب” کو پورے دس سال تک پروان چڑھانا، جوئے شیر لانے سے کم تھوڑی نا ہے۔ ایسے وقت جب بھارت کے اچھے اچھے بلٹز جیسے اردو میڈیا ہاوسز یا تو بند ہوچکے ہیں یا انقلاب مڈ ڈے جیسے ماقبل آزادی بند والے، مسلم میڈیا ھاوسز، مسلم دشمن اغیار کی جھولی میں جاچکے ہیں۔ اور آئے دن جس ملک میں اردو اخبارات، ماہ نامہ، پندرہ روزہ جرائد، مالی کسم و پرسی کے شکار بن، بند ہور ہے ہیں۔ آج سے دس سال قبل اردو ادب کے گلستان سے دور، ہزاروں سال پرانی سنگلاخ کنڑا صوبائی بھاشہ وادیوں کے درمیان،شیموگا کرناٹک سےاردو زبان کے روزنامہ کا اجراء،اور اس تاریخ تاسیس سے پورے دس سال، یعنی 3650 دن تک چار صفحاتی اردو روزنامہ کو مسلسل نکالتے، اسے زندہ جاوید رکھنا،فی زمانہ، کسی میراکیل یا عجوبے سے کم نہیں تھوڑی نا ہے؟ اور خصوصا مدیر اعلی "آج کا انقلاب” جناب مدثر احمد کا معاشیات کی اعلی ڈگری ایم بی اے اپنے دامن میں سجائے، فی زمانہ، مال ودولت سمیٹنے کی ہوڑ میں مست انسانیت کے بیج، اردو ادب کی خدمات یا شائقین اردو کی تسکین و سیرابی کے لئے،اردو روزنامہ "آج کا انقلاب” کا اجراء کر، اسے اپنے خون دل سے زندہ و جاویداں رکھنے کی جہد تسلسل، نہ صرف واقعی مدثر میاں اور اس کی پوری ٹیم کا قابل تعرئف اقدام ہے، بلکہ اردو ادبی دنیا پر اہک احسان عظیم ہے۔*

*آج کا انقلاب کے آج پورے دس سال اور کچھ دن پورے ہونے پر، ہم خادم اردو ادب، نقاش نائطی بشمول مدثر میاں کے، "آج کا انقلاب” کی پوری ٹیم کی خدمت میں ھدیہ تہنیت و ھدیہ تشکر ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں جس طرح سے، اس سائبر میڈیا اسمارٹ موبائل ہی پر، اخبارت کی سیر کرانے والے دور میں، جس طرح سے انہوں نے آج کا انقلاب روزنامہ کو پورے دس سال تک جلا بخشا ہے اسی طرح یقینا وہ آئیندہ بیسیوں سالوں تک، اسے زندہ جاوید رکھتے ہوئے اردو ادب سے متعلق قارئیں کرناٹک کی ذہنی آسودگی کا سامان مہیہ کرتے رہیں گے۔ انشاءاللہ ہم تمام قارئیں و قلم کار اردو ادب، ان کی ذاتی زندگیوں کی کامیابی و کامرانی کے لئے دعا کرتے ہوئے،”آج کا انقلاب”اردو روزنامہ کی طویل العمری کے لئے بھی دعا گو ہیں کہ وہ پاک پرور دگار اسے رہتی دنیا تک اردو ادب کی خدمات کے لئے قبول کرے اور ان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو رفع کرتے ہوئے، ان کے لئے اردو کی خدمات کو آسان بنائے۔ واللہ الموافق بالتوفیق الا باللہ*

Leave A Reply

Your email address will not be published.